عرب لیگ کا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق

قاہرہ (مشر ق نیوز) عرب لیگ نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے پر اتفاق کا اظہار کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کےاسسٹنٹ سیکریٹری جنرل حسام ذکی نے مصری میڈیا پر اپنے بیان میں بتایا کہ عرب لیگ کے رکن ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم برقرار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔حسام ذکی کا کہنا تھا کہ عرب لیگ نے 11 مارچ 2016 کو حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ خلیج تعاون تنظیم نے بھی مارچ 2016 میں حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔