سعودی عرب کے ولی عہد سے کویتی ہم منصب کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کویت کے ہم منصب شیخ صباح خالد الاحمد الصباح نے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پہلوﺅں اور مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کویتی ولی عہد کا مملکت میں خیرمقدم کیا اور ان کے خوشگوار قیام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کے پہلوﺅں اور مختلف شعبوں میں ان کی ترقی کے مواقع کا جائزہ اور علاقائی و بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں بارے تبالہ خیال کیا ۔واضح رہے کویتی ولی عہد کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی سرکاری دورہ ہے۔