اسرائیلی وزیراعظم یاہو کے مقربین میں اعتماد کا فقدان

تل ابیب (مشرق نیوز) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ اپنے ساتویں مہینے میں داخل ہونے کے بعد اسرائیلی لیڈرشپ کے درمیان اختلافات مزید ابھر کر سامنے آنے لگے ہیں۔ صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی رائے عامہ اس بات پر گہرا اختلاف ہے کہ اسرائیلی لیڈر کس چیز پر فتح حاصل کرنا کہتے ہیں۔ یہی بات غزہ کی پٹی کے تین اعلی حکام پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ غزہ جنگ کے حوالے سے تشکیل دی گئی ایمرجنسی وار کیبنٹ کے تین اہم ارکان وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یو آو گیلنٹ اور بینی گینٹز کے درمیان اختلافات کافی حد تک بڑھ چکے ہیں اور عام ہو چکے ہیں۔حماس سے لڑنے کے بارے میں طویل عرصے سے جاری رنجش نے اسرائیل کے جنگ کے وقت کے فیصلہ سازوں کے درمیان تعلقات کو کشیدہ کر دیا ہے۔ یعنی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یوآو گیلنٹ اور آئی ڈی ایف کے سابق سربراہ بینی گینٹز کے درمیان سخت اختلافات ہیں اور وہ غزہ جنگ جیسے سب سے بڑے مسئلے پرمتفق ہیں۔آج انہیں ملک کو درپیش سب سے بڑے فیصلوں میں سے ایک کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔ ان کیلئے یہ ایک بڑا سوال ہے کہ اسرائیل کی سرزمین پر ایران کے پہلے براہ راست حملے کا جواب کیسے دیا جائے؟