واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر جوبائیڈن کایوٹرن،رمضان سے قبل غزہ میں سیز فائر کو مشکل قرار دےدیا۔
عرب میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاغزہ میں جنگ بندی معاہدے تک پہنچنا مشکل لگتا ہے اگر غزہ میں جنگ بندی نہ ہوئی تو مشرقی یروشلم میں کشیدگی و تشدد بڑھے گا۔
دوسری جانب حماس نے کہا ہے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے،اسرائیلی فوجی کارروائیاں مکمل بند ،بے گھر لوگوں کیلئے پناہ گاہوں کا انتظام اور تعمیر نوکاآغا ز کیاجائے۔
جوبائیڈن کایوٹرن،غزہ میں سیز فائر کو مشکل قرار دےدیا



















