اکثریتی حکومت بنے یا اتحادی ،آئی ایم ایف سہارے کی ضرورت رہے گی،بلوم برگ

نیویارک:(خواجہ فاروق)اکثریتی حکومت بنے یا اتحادی ،آئی ایم ایف سہارے کی ضرورت رہے گی،امریکی جریدے نے خطرے کی گھنٹی بجاد ی۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا نئی حکومت کو آئی ایم ایف کے نئے بیل آوٹ پروگرام کے سہارے کی ضرورت ہر صورت رہے گی،حکومت کو آئندہ 6ماہ میں کئی بڑی ادائیگیاں کرنا ہیں ،لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے ہوگا۔

، ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی نے کہا حکومت چاہے اکثریتی ہو یا اتحادی، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہوگا کیونکہ پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی و غیرمستحکم ہے،شرح سود آئندہ 9سے 12ماہ میں کم ہوسکتی ہے، بلوم برگ نے کہا پاکستان سٹاک ایکسچینج حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا ،پاکستانی بازار کا آمدنی تناسب و قیمت کم ترین سطح پر ہے۔