خدمت مشن، دن رات ایک کردوں گا: ایڈم خان اعظم

نیویارک (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ نمبر 7 نیویارک سے سٹیٹ اسمبلی کے امیدوار و پاکستانی امریکن بزنس مین ایڈم خان اعظم نے کہا ہے کہ مجھے اپنی فتح کا پورا یقین ہے، ساتھ دینے پر تمام کمیونیٹز کا مشکور ہوں، کامیابی کے بعد علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات ایک کردونگا۔ صحت و تعلیم کیلئے بہتر قانون سازی منشور میں شامل ہے۔ پاکستانی، بھارتی وائٹ بلیک، میکسکن ، بنگالی سمیت مختلف کمیونٹی سے متعدد مقامات پر خطاب کرتے ہوئے ایڈم خان اعظم نے کہا کہ مسائل اُجاگر کرنے کیساتھ عوام کی حقیقی آواز ایوان میں اٹھاﺅں گا، مشکلات کا خاتمہ پہلی ترجیح ہوگی، تمام کمیونٹیز میرا دست و بازو بن کر فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ الیکشن میں کامیابی ملے، شکر گزار ہونے کیساتھ کمیونٹی کے تمام مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لاو¿نگا۔ میرا فون اور دروازے ہر کمیونٹی کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، کوئی کسی بھی وقت ملاقات یا رابطہ کرسکتا ہے۔ ایڈم خان اعظم نے کہا میں لسانی و گروہ بندی کی سیاست نہیں کرونگا۔ امریکہ کے تمام شہریوں کی یکساں خدمت سرفہرست ایجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا امریکہ امیگرنٹ کا ملک ہے اور ان کا فرض ہے ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور وہ ڈیموکریٹ پارٹی اور حکومت کی عوام میں مقبولیت بڑھانے کیلئے عوام کی دن رات خدمت کرنے کا عزم رکھتے ہیں، تمام کمیونٹیز ساتھ چلیں، تو میری کامیابی سب کی فتح ہوگی۔