قاہرہ (مشرق نیوز) غزہ کی پٹی میں کرم ابو سالم راہداری سے امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کے داخلے کے آغاز کے اعلان کے بعد مصری ہلال احمر کے ایک عہدیدار نے ان اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرم ابوسالم کراسنگ کے ذریعے غزہ میں کوئی امداد نہیں پہنچی ہے۔ اس سے قبل دو ماہ میں پہلی مرتبہ کرم ابو سالم کے ذریعہ غزہ میں امداد بھیجنے کی بات سامنے آئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عہدیداران نے ان خبروں کی تردید کردی کہ انسانی امداد کے ٹرک مصر، اسرائیل اور غزہ کے درمیان کرم ابو سالم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کرم ابوسالم کراسنگ سے غزہ میں امداد نہیں پہنچی:مصر



















