مقبوضہ بیت المقدس (مشرق نیوز) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری دہشت گرد حملے روکنے سے انکار کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطلب حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوگا۔ دوسرے ممالک کو حماس کی تحویل میں موجود 230 سے زائد یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کی مدد کرنا چاہیے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ جیتنے تک لڑیگا، حماس کے سامنے کسی صورت ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔اسرائیلی وزیراعظم نے ہزیمت چھپانے کیلئے حماس کے حملوں سےپسپائی پر مجبور ہونے والی اسرائیلی فوج کے متعلق یہ دعویٰ بھی کیا کہ فوج غزہ میں شہریوں کی اموات روکنے کیلئے راستے سے ہٹ رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی جاری، غزہ پر دہشت گرد حملے روکنے سے انکار



















