کابل (مشرق نیوز)افغان طالبان نے پاکستان پر حملہ کرنےوالے200دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کادعویٰ کردیا۔
امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کےخلاف پکڑ دھکڑ کی تفصیلات گزشتہ ہفتے کابل میں پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے مذاکرات میں بتائیں۔
رپورٹ کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اخوندزادہ نے اپنی فورسز کو پاکستان کےخلاف سرحد پار حملوں سے منع کر دیا ہے اور حملوں کو حرام و غیر اسلامی قرار دےدیا، اخوند زادہ نے افغان عوام کو بھی حکم دیا ٹی ٹی پی کےساتھ کوئی تعاون کریں نہ ہی عطیات دیں۔
پاکستان پر حملہ کرنیوالے200دہشتگرد گرفتار کرلیے،طالبان



















