افغان طالبان کابڑا اقدام،غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی

کابل(مشرق نیوز)افغان طالبان کابڑا اقدام،غیر ملکی کرنسی میں تجارت پر پابندی لگادی، کاروبار کو مقامی کرنسی پر منتقل کرنے کیلئے 10 دن کی مہلت دےدی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں عبوری طالبان حکومت نے پاکستان سے متصل سرحدی علاقوں میں پاکستانی روپے سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں میں تجارت کرنے پر پابندی لگادی ،افغان طالبان کی جانب سے گاڑیوں کے ذریعے سپیکر پر اعلانات کئے جارہے ہیں تاجر پاکستانی سمیت کسی بھی غیر ملکی کرنسی میں تجارت نہ کریں۔

طالبان حکام نے کہا تمام تاجر و کاروباری حضرات 10 روز کے اندر غیرملکی کرنسی پر کاروبار بند کریں،اعلانات میں مزید کہا گیا 10 روز کے بعد غیر ملکی کرنسی پر کاروبار کرنےوالوں کیخلاف کرنسی ضبطی سمیت سخت کارروائی کی جائےگی۔