سعودیہ کے بعد کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کرینگے ،ایلی کوہن

تل ابیب (مشرق نیوز)اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے کہا ہے سعودی عرب کے بعد کئی مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کریں گے۔

انٹرویو میں اسرائیلی وزیرخارجہ نے زور دیا سعودی عرب کے بعد اسرائیل سے تعلقات قائم کرنےوالے 6یا 7ممالک کا تعلق ایشیا و افریقہ سے ہوگا،ایلی کوہن نے کہا اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی بات انتہائی اہم ہے سعودی عرب کےساتھ امن کا مطلب مسلم دنیا اور یہودیوں کے درمیان امن ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہاکئی ایسے مسلم ممالک کے اہلکاروں سے ملاقات کی جن کے ممالک و اسرائیل کے درمیان کوئی رسمی تعلق نہیں۔