نیویارک(خواجہ فاروق)ماہ ربیع الاول کی آمد،بزم ثنائے مصطفی یوایس اے نے نیو لائف مینارٹی کے اشتراک سے لٹل پاکستان بروکلین میں محفل میلاد کاانعقاد کیا۔
بزم ثنائے مصطفی یوایس اے کی بانی راحیلہ فردوس20برس سے خواتین کی محفل میلاد کا انعقاد کر تی آرہی ہیں،محفل میلاد میںراحیلہ فردوس نے تما م خواتین کو ماہ ربیع الاول کی مبارکباددی اور خوش آمدید کہا،تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوا،خواتین نے نعت پڑھی ،درود و سلام کاورد بھی جاری رہا۔
حاضرین نے کھڑے ہوکر سلام عقیدت پیش کیا ،شرکا محفل میں پھول تقسیم کیے گئے، نیو لائف مینارٹی کی سربراہ راحیلہ اسلم نے اپنی تقریر میں خدمت خلق کی اہمیت اورکمیونٹی کی خواتین کےلئے اپنی تنظیم کا مقصد بتایا،محفل میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
راحیلہ فردوس نے حاضرین کی نیک تمنائیں و دلی خواہشات پوری ہونے کی دعا کرائی،سب خواتین نے رورو کر ہر دعا پر آمین کی صدائیں بلند کیں،دعاﺅں کی قبولیت کےلئے خصوصی التجائیں کی گئیں،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی،بزم ثنائے مصطفی یوایس اے کی بانی راحیلہ اسلم نے محفل کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کرنے پر راجہ ساجد، فرخ ، محسن ظہیر ،پاکستان میں موجود ڈاکٹر سلمیٰ کوثر اورشرکا ءکاخصوصی شکریہ ادا کیا ۔
آخر میں بہترین لنگر سے تواضع کی گئی،محفل کے اختتام پر راحیلہ فردوس نے راحیلہ اسلم کوآرگنائزیشن نیو لائف مینارٹی کونسل کے قیام پر مبارکباددی ،اس موقع پر راحیلہ اسلم نے کہاکمیونٹی کی فلاح و بہبود خاص طور پر خواتین کو ہنر مند بنانا ترجیح ہے،آرگنائزیشن کی فری کلاسز کو بہت ستائش مل رہی ہے۔
بزم ثنائے مصطفی یوایس اے کے زیراہتمام محفل میلاد



















