نیویارک(بیورورپورٹ)نیویارک کونی آئی لینڈ ایو بروکلین میںچیئرمین پیپلز پارٹی وسابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ تقریب 23ستمبر کو ہوگی۔
صدرپیپلز پارٹی امریکہ ملک خالد اعوان اور صدرنیویارک ظفر چٹھہ کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونےوالی تقریب میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت قبول کرلی،جاوید اختر چودھری کلیدی سپیکر کے طور پر شرکت کریں گے۔
صدرنیویارک ظفر چٹھہ نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور فخر کےساتھ منا ئیں گے،کارکن بھرپور شرکت کریں،شام 6بجے ہونےوالے شاندار پروگرام میںچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجائے گا،تقریب کے آخر میں شاندار ڈنر سے تواضع کی جائے گی۔
ظفر چٹھہ نے مزید کہا بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیر خارجہ اپنی صلاحیتوں کالوہا منوایا ،پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کےساتھ سفارتی تنہائی سے نکالا،امریکہ سمیت دنیا بھر سے تعلقات میں بہتری کاکریڈٹ بلاول بھٹو کو جاتاہے،صدرنیویارک نے کہا عوام بلاول بھٹو کو وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں،پیپلز پارٹی عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،ملک کو بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو ہوں گے:ظفر چٹھہ



















