بغداد میں پبلسٹی سکرینوں پر فحش فلمیں چلا دی گئیں

بغداد(مشرق نیوز) عراقی حکام نے بغداد کی سڑکوں پر لگائی گئی پبلسٹی سکرینوں پر اشتہارات اس وقت بند کردئیے جب سکرینوں پر فحش مواد پرمبنی اشہارات چلنے لگے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ سکرینوں پر متنازع اشہارات چلنے کی وجہ ان کے سسٹم کو ہیک کیا جانا ہے۔ ہیکروں نے دارالحکومت کے وسط میں عوام میں فحش مناظر چلا کر یہ ثابت کیا کہ انہوں نے سکرینوں پر اشتہارات کے نظام کو ہیک کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک مقامی عہدیدار کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ ایک شخص ہفتے کی شام عقبہ بن نافی چوک پر اشتہاری سکرینوں میں سے ایک کو ہیک کیا گیا تھا۔ ہیک کئے جانے کے بعد سکرینوں پر دیر تک فحش فلم چلتی رہی۔ اس مواد کو روکنے کیلئے بجلی کی سپلائی بند کرنا پڑی۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں۔ تاہم نیوز ایجنسی یہ ثابت نہیں کرسکی کہ آیا سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ غیراخلاقی مواد روڈ پر نصب سکرینوں پر چلایا گیا تھا یا نہیں۔سکیورٹی ذرائع نے نشاندہی کی کہ ان غیر اخلاقی مناظر نے حکام کو بغداد میں تمام اشتہاری سکرینوں کو بند کرنے پر مجبور کیا۔