ہوائی(مشرق نیوز) ہوائی کے جنگل میں لگنے والی آگ پر حکام نے کہا ہے کہ اگر وارننگ جاری کر دی جاتی تو جانیں نہیں بچائی جاسکتی تھیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ امریکہ کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین قدرتی آفت ہے۔ جس میں ایک سو گیارہ افراد ہلاک اور 3 ہزار کے قریب عمارتیں تباہ ہوئیں۔ 6 بلین ڈالر کا نقصان ہوا اور 1 ہزار سے زائد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔دوسری جانب وارننگ نہ دینے پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ہوائی میں دنیا کا سب سے بڑا وارننگ سسٹم ہونے کے باوجود یہ بروقت کام نہ آسکا۔موئی ایمریجنسی حکام کے مطابق انہیں سائرن نہ بجانے پر کوئی افسوس نہیں کیونکہ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اموات کو روکا نہیں جاسکتا تھا۔
ہوائی کے جنگلات میں آگ، وارننگ جاری نہ کرنے پر حکام کو شدید تنقید کا سامنا



















