مودی حکومت خطرے میں،26 جماعتی اتحاد کا تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ


نئی دہلی (مشرق نیوز)بھارت میں بھی پاکستان والی صورتحال،مودی حکومت خطرے میں،26 جماعتی اتحاد نے مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت حیلے بہانوں سے منی پور فسادات پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے سے گریزاں ہے، اجلاس کی غیر آئینی برخاستگی پر اپوزیشن رہنماوں نے پارلیمنٹ کے باہر دھرنا دےدیا۔

اپوزیشن کو دباو¿ میں لانے کیلئے مودی حکومت نے عام آدمی پارٹی کے رہنما سنجے سنگھ کی رکنیت بھی معطل کر دی، اپوزیشن رہنما ملیکارجن کھرگے نے کہا مودی کو ذاتی انا سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کا سن کر بھارتی وزیراعظم بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، اپوزیشن اتحاد کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے تشبیہ دےدی۔