ابوظہبی (مشرق نیوز) متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں اسٹارٹ اپس عالمی معاشی بحران کے اثرات کا سامنا کر رہے ہیں اور صارفین کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھل رہے ہیں۔عرب ٹی وی نے ماہرین، سرمایہ کاروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کے سربراہوں سے بات چیت کی ہے اور ان سے صورت حال جاننے کی کوشش کی ہے۔آئی ایکسل گلف بزنس انکیوبیٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)اور شریک بانی دیپک آہوجا نے بتایا کہ عالمی اقتصادی سست روی نے بہت سے جغرافیائی علاقوں میں سرمایہ کاری کومتاثر کیا ہے،جس کی وجہ سے قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب اپنے سفر کے مختلف مراحل میں ہیں اور اس صورت حال کو ان کے فائدے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ، کیونکہ دو سال پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ اسٹارٹ اپس سرمایہ کاروں کی تلاش میں ہیں۔
سعودی عرب اوریواے ای میں سٹارٹ اپس کی امید افزا ترقی



















