ویٹی کن سٹی (مشرق نیوز) مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ افریقی حکومتیں اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے سمندر دوبارہ موت کا تھیٹر نہ بن جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے یورپی اور افریقی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ شمالی افریقہ کے صحرائی علاقوں میں پھنسے تارکین وطن کی مدد کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کرنے والوں کیلئے سمندر دوبارہ موت کا تھیٹر نہ بن جائے۔
افریقی حکومتیں بحیرہ روم کوموت کا تھیٹر بننے سے روکیں: پوپ فرانسس



















