اسرائیل کی بربریت،غزہ پر بمباری،خواتین،بچوں سمیت27افراد شہید

غزہ(مشرق نیوز)اسرائیل کی بربریت،غزہ پر بمباری،خواتین،بچوں سمیت27افراد شہید ہوگئے،شہداءمیں اسلامی جہاد کی راکٹ لانچنگ فورس کے کمانڈر بھی شامل ہیں،الجزیرہ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز و اسلامی جہاد کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 کمانڈرز کی شہادت کے بعد غزہ سے 400 سے زائد راکٹس فائر کیے گئے جن میں سے کچھ کو فضا ءمیں ہی ناکارہ بنادیا گیا اور کچھ اسرائیلی سرزمین پر گرے،اسرائیلی سرزمین پر جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی،راکٹس حملوں کے جواب میں اسرائیلی فوج نے تازہ حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا غزہ پر فضائی حملوں میں عمارت کو نشانہ بنایا،اسلامی جہاد کے راکٹ لانچنگ فورس کے کمانڈر علی غالی مارے گئے،اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا عمارت کو راکٹس کی تیاری و لانچنگ کےلئے استعمال کیا جاتا تھا،الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری سے کمانڈر سمیت 27 افراد شہید اور 76 زخمی ہوگئے۔