نیویارک (خواجہ فاروق)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ اور نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر ڈپٹی سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی فل راموس سے تفصیلی بات چیت کی ،چیئرمین امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ڈاکٹر اعجاز احمد نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
نیویارک سٹیٹ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فل راموس نے بھی استقبالیے میں شرکت کی،کامران ٹیسوری اور فل راموس نے گفتگو کے دوران سندھ ، نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز پر مزید بات کرنے پراتفاق کیا۔
نیو یارک سٹیٹ اسمبلی کا وفد جلد سندھ کادورہ کرے گا،جڑواں سٹیٹس بننے سے سندھ ،نیو یارک کی جامعات، ہسپتالوں و تحقیقی اداروں میں تعاون بڑھے گا،وفود کے تبادلوں اور ذہین طلبہ کےلئے سکالر شپس کا راستہ بھی ہموار ہو گا۔
سندھ ،نیویارک کو جڑواں سٹیٹ قرار دینے کی تجویز



















