قاہرہ (مشرق نیوز) اس سال ماہ رمضان میں مصری ٹی وی میزبان رامز جلال کے ایم بی سی مصر پر دکھائے جانے والے پروگرام رامز نیور اینڈکی چھٹی قسط میں سانپ کے ڈسنے کے عمل کی تفصیلات بیان کی گئیں جس کا انہیں پروگرام کی شوٹنگ کے دوران سامنا کرنا پڑا۔ماہ مقدس کے آغاز سے قبل دکھائے جانے والے پرومو میں انکشاف کیا گیا تھا کہ رامز جلال کو پروگرام کے دوران ایک پرینک کا سین فلماتے ہوئے سانپ نے کاٹا، ان کی انگلی سے خون بہنے لگا تو وہ اپنے اردگرد موجود لوگوں سے پوچھ رہے ہیں کیا یہ سانپ زہریلا ہے تو نہیں؟
مصر،ٹی وی شو کے دوران سانپ نے میزبان کو ڈس لیا



















