تہران (مشرق نیوز) ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے اعلان کیا ہے کہ ایران ممکنہ طور پر شام کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل فروخت کرےگا تاکہ اسرائیل کے بار بار کئے جانے والے فضائی حملوں کے بعد شامی فضائی دفاع کو مضبوط کرنے میں مدد کی جا سکے۔ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے نے کہا کہ شام کو اپنے فضائی دفاعی نیٹ ورک کو دوبارہ تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ شام اپنے لڑاکا طیاروں کیلئے درست بموں کی درخواست کر رہا ہے۔ایران ٹی وی نے کہا کہ یہ بہت ممکن ہے کہ ہم شام کے فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ایران سے دفاعی راڈار اور میزائل جیسے 15 خرداد سسٹم کی سپلائی کریں ۔ ٹی وی نے مزید کہا کہ شام کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے دفاعی معاہدے کے صرف کچھ حصے عوام کے سامنے لائے جا رہے ہیں۔اگرچہ اسرائیلی حکام شاذ و نادر ہی شام میں اپنے حملوں کی ذمہ داری کو تسلیم کرتے ہیں تاہم اسرائیل تقریبا ایک دہائی سے شام میں مشتبہ ایرانی سپانسر شدہ ہتھیاروں کی منتقلی اور اہلکاروں کی تعیناتی کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔ گزشتہ مہینوں میں اسرائیل نے شام کے ایئرپورٹس پر اپنے حملوں کو تیز کر دیا ہے ۔
ایران کا شام کو فضائی دفاعی میزائل فراہم کرنے کااعلان



















