ایمیزون نے جوتوں پر بھارتی ترنگا چھاپ دیا‘ہندو انتہا پسند برہم

نئی دہلی:(لیڈرنیوز) امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون کی جانب سے بھارتی ترنگا چھاپنے پر ہندو انتہا پسند ناراض ہیں اور انہوں نے ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی آن لائن کمپنی ایمیزون نے جوتوں پر بھارتی ترنگا چھاپ دیا۔ ایمیزون کے اس اقدام پر ہندو انتہا پسند برہم ہوگئے اور ایمیزون کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے ایمیزون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی کی توہین برداشت نہیں کرے گا۔ ایمیزون کا جوتوں پر ہندوستانی ترنگے کا استعمال ناقابل برداشت ہے۔ ہم کمپنی کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے اور کارروائی کریں گے۔مدھیہ پردیش پولیس کے مطابق ایمیزون کے پلیٹ فارم پر ہندوستانی ترنگے کی تھیم والے جوتے، ٹی شرٹس اور فیشن کے دیگر لوازمات فروخت کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


#American online company Amazon printed the Indian tricolor on the shoes #Hindu extremists were incensed at Amazon's move and announced a boycott of Amazon