بھارتی چیف آف ڈیفنس کا ہیلی کاپٹرگرکرتباہ‘13افراد ہلاک

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت کا ملٹری ہیلی کاپٹر ریاست تامل ناڈومیں گرکرتباہ ہوگیا‘حادثے میں13 افرادہلاک،3 زخمی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ملٹری ہیلی کاپٹر میں چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت بھی سوار تھے‘واقعے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن شروع کردیاگیا‘ہیلی کاپٹر میں بپن راوت کا عملہ اور اہل خانہ کے کچھ افرادبھی سوارتھے۔ہیلی کاپٹرمیں اعلیٰ دفاعی افسران سمیت 14 افرادسوارتھے،‘بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچرکیلئے جارہے تھے، ہیلی کاپٹرمیں سواردیگر افرادکے نام بھی سامنے آگئے‘مسزمدھولیکا راوت،بریگیڈیئرایل ایس لڈر،لیفٹیننٹ کرنل ہرجندرسنگھ سوارتھے‘نائیک گرسیوک سنگھ،نائیک جتندرکمار،لانس نائیک ویوک کمار ہیلی کاپٹر میں سوارتھے‘لانس نائیک بی سائی تیجا اورحوالدار ستپال بھی ہیلی کاپٹرمیں موجود تھے ،بھارتی فضائیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر حادثے کی تصدیق کی گئی ہے ‘پیغام میں کہاگیا ہے کہ بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف بپن راوت کا ایم آئی سیون وی فائیوہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہوگیاہے،بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔


#Indian military helicopter crashed in Tamil Nadu state #Chief of Defense Staff Bipin Rawat was also aboard the military helicopter