وادی:(لیڈر نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مقبوضہ وادی کے ضلع شوپیاں کے علاقے رخما میں ایک نوجوان کو شہید کیا۔ بھارتی فوج ، سی آر پی ایف اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طور پر آپریشن میں حصہ لیا۔گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کشمیری عوام نے اس وحشیانہ کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
#youth was martyred in Shopian district #State terrorism of Indian Army continues in occupied Kashmir



















