کابل: (لیڈر نیوز) کابل ایئرپورٹ کے باہریکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 90 ہو گئی جبکہ 150 زخمی ہوئے ، 13 امریکی فوجی بھی مارے گئے۔ کالعدم داعش خراسان نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی۔پہلا دھماکہ ائیرپورٹ کے باہر بیرن ہوٹل کے سامنے ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ سیکورٹی اہلکار صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے تھے جب کابل ایئرپورٹ کے باہر لگاتار دو دھماکے ہوئے۔ جس سے افغانستان کے باہر جانیوالے ہدف بن گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ ائیرپورٹ کے باہر بیرن ہوٹل کے سامنے ہوا۔ کچھ دیر بعد دوسرا دھماکا ہوائی اڈے کے گیٹ پر ہوا جہاں لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع تھا۔ جائے وقوعہ پر دل دہلا دینے والے مناظر تھے ، لوگوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کو نکالنے میں مدد کی۔
#blasts outside Kabul Airport #leadernews #13 American soldiers were also killed #first blast took place in front of the Baron Hotel outside the airport



















