طالبان کاافغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ

کابل:(لیڈرنیوز)طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزنی اور ہرات مکمل طور پر طالبان کے کنٹرول میں ہیں جس سے طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت کی طرف طالبان کی پیش قدمی تیز ہو رہی ہے اور طالبان کابل سے صرف 130 کلومیٹر دور ہیں۔امریکی انٹیلی جنس نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ طالبان کا کابل پر قبضہ صرف تین ماہ باقی ہے ، جبکہ افغان حکومت نے طالبان کو حملوں کو روکنے کے لیے اقتدارکا حصہ دینے کی پیشکش کی ہے۔دریں اثناءقندوز حملے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جہاں ایئرپورٹ پر تعینات افغان فوج کی 217 ویں پامیر کور نے بغیر مزاحمت کے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جبکہ شبرغان ہوائی اڈہ پہلے ہی طالبان کے کنٹرول میں ہے۔


#Taliban also captured Kandahar #Ghazni #leadernews #Herat #Taliban are only 130km away from Kabul #US intelligence #Afghan government