تہران: (لیڈرنیوز) ایرانی مسلح افواج نے بحیرہ عمان میں سمندری واقعات اور ہائی جیکنگ کی حالیہ متضاد اطلاعات کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مغرب نفسیاتی جنگ کے ذریعے خطے میں نئی مہم جوئی کی بنیاد رکھنا چاہتا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کے اعلی ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض مغربی ، صہیونی اور سعودی میڈیا کی جانب سے کسی بھی سمندری عدم تحفظ اور علاقائی پانیوں میں جہازوں کے ہائی جیکنگ کے بارے میں متضاد خبریں ایک قسم کی نفسیاتی جنگ ہے جو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے نئی مہم جوئی کے راستے تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت میں مدد کرنے کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی مشکوک سرگرمی کے بارے میں خفیہ معلومات رکھتی ہے اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ کمانڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران کی اسلامی انقلاب گارڈز کور (IRGC) اورطاقتور بحری افواج کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں اور غیر ملکی جہازوں کی درخواست پر امدادی یونٹ بھیجنے کے لیے بھی تیار ہیں۔
#Iranian Armed Forces #hijacking in the Sea of Oman #leader news #Saudi media #Tehran



















