اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا افتتاح

تل ابیب:متحدہ عرب امارات نے بدھ کے روز اسرائیل میں اپنا سفارت خانے کا باقاعدہ افتتاح کر دیا اور پرچم کشائی کی اس تقریب میں اسرائیل کے صدر بھی موجود تھے۔ یہ سفارتخانہ تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں واقع ہے۔ گزشتہ ماہ اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح کیا تھا۔اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد ال خجا نے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر اپنے ملک کا جھنڈا لہرایا اور ان کے ساتھ اسرائیلی صدر آئزک ہرزگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کی طرف سے کہا گیا ہے کہاس تاریخی سفارتی بریک تھرو سے مشرقِ وسطی میں امن کو فروغ ملے گا اوراس سے ثابت ہوتا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل ایک نئے راستے پر چلنا چاہتے ہیں جس سے خطے کی بھرپور صلاحتیں بروئے کار آئیں گی۔


#UAE Embassy in Israel #leader news #Tel Aviv #UAE Ambassador #Mohammed al-Khaja