کابل:افغان عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے مطلع کیے بغیر رات کی تاریکی میں خاموشی سے بگرام ایئربیس چھوڑا۔امریکی اڈے سے نکلے اور کابل ائیر پورٹ پر پہنچ کر افغان فوج کو اطلاع دی کہ ہم نے ایئربیس چھوڑ دیا ہے۔امریکی فوج نے ایئربیس چھوڑ نے سے قبل بجلی منقطع کر دی اور بتائے بغیر افغانستان میں اپنا سب سے بڑا اور مضبوط فوجی اڈہ چھوڑ دیا۔ افغان فوج کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دو گھنٹے بعد امریکی فوج کے جانے کا علم ہوا۔افغان حکام نے بتایا صبح 7 بجے ہمیں معلوم ہوا کہ امریکہ بگرام ائیربیس چھوڑ چکا ہے۔ افغان فوجی جببگرام ایئربیس میں داخل ہوئے تو امریکہ کے اس انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا جیسے ایئربیس کو انہوں نے چھوڑا تھا۔مقامی لوگسرکاری فوج پہنچنے سے قبل وہاں لوٹ مار میں مصروف تھے۔ ایک فوجی نے بتایا کہ ہمیں شروع میں لگا کہ یہ طالبان ہیں۔امریکی فوج کا بگرام ایئربیس طالبان کے خلاف جنگ لڑنے کا سب سے بڑا اڈہ تھا۔ امریکی فوجی جو سامان ساتھ نہیں لے جا رہے، اسے طالبان سے بچانے کےلئے تباہ کردیا گیا ہے۔امریکہ نے جمعہ کے روز2جولائی2021کو بگرام ایئربیس چھوڑا۔ افغان حکام کا کہنا تھا کہ امریکہ اب پوری طرح افغانستان سے نکل چکا اور افغانستان میں تمام ادارے ہمارے کنٹرول میں ہیں۔
#Afghan military officials #US military #Bagram Airbase #US withdrawal #Afghanistan



















