پاکستانی نژادلیناخان امریکہ میں فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

واشنگٹن:صدر بائیڈن نے امریکی پاکستانی لینا خان کو وفاقی تجارتی کمیشن کی سربراہی کے لئے نامزد کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی پاکستانی لینا خان ایمیزون سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر تنقید کرتی رہی ہے۔امریکی سینیٹ نے لینا خان کی ایف ٹی سی کمشنر کے عہدے پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ ایف ٹی سی کمشنر کے طور پرلینا خان کی منظوری 639 ووٹوں سے کی گئی۔ لینا کمشنر کی حیثیت سے سیلی کون ویلی میں تجارتی ضوابط پرنظررکھیں گی۔ 32 سالہ لینا خان لندن میں پیدا ہوئیں اور گیارہ سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ امریکہ منتقل ہو گئیں جب کہ انہوں نے ییل لا اسکول سے 2017 میں گریجویشن کیا تھا۔


#President Biden #American-Pakistani #Lena Khan #Federal Trade Commission #Amazon #US Senate #Silicon Valley #London #Yale Law School