اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں منظم تشدد کی کھلی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔او آئی سی کی قرارداد پاکستان نے پیشکی تھی جہاں 47 رکنی کونسل میں 24 ووٹوں سے قرارداد منظور کی ۔اس قرارداد سے مشرق وسطی میں کئی عشروں سے جاری تنازعہ کی اصل وجوہات کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔دوسری جانب اسی مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گذشتہ روز انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں او آئی سی کامیاب ہوگئی ، پاکستان نے او آئی سی میں ایک معاہدہ پیش کیا جو ایک غیر معمولی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون نہیں کرے گا تو ان وہ بے نقاب ہورہے ہیں۔ نیتن یاھو کے بیان سے ، ایسا لگتا ہے کہ وہ خوف میں مبتلا ہیں۔ فلسطین میں مظالم کی تحقیقات ہوتی ہیں تونیتن یاہوبے نقاب ہوجائیں گے۔
#UN Human Rights Council #Palestinian #Israel #OIC #Pakistan #Middle East #investigation #Netanyahu



















