اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کردیں، اشتعال انگیز بیان پرقوم سے معافی مانگیں۔
اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا بہادرسپوتوں پر بے بنیاد ،حقائق سے منافی بیان ناقابل برداشت ہے ایسا بیان محب وطن نہیں دے سکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہرزہ سرائی کرکے ازلی دشمن کوخوش کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی فورسزکی لازوال قربانیوں کی پوری دنیا،قوم معترف ہے اور خیبرپختونخوا میں جوان سب سے زیادہ شہید ہوئے۔
دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی نے سہیل آفریدی کے بیان کوقابل افسوس و ملکی تشخص کےخلاف قرار دیتے ہوئے کہا پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ،دہشتگردی کےخلاف بڑی جنگ لڑی اور کامیابی سمیٹی،سیاسی مخالفت میں اس حد تک جانا درست نہیں کہ ملک، قوم اور پاک فوج کے وقار کو نقصان پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان حقیقت کے منافی اور صرف دشمن کے مفاد میں ہے، گفتگو منصب کے شایان شان نہیں۔
سہیل آفریدی نے احسان فراموشی کی حدیں پار کردیں،معافی مانگیں،محسن نقوی



















