اسلام آباد:(بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں نظرثانی کیس میں تحریری گزارشات جمع کرادیں۔
تحریری گزارشات میں کہاگیا پی ٹی آئی کی جانب سے کبھی مخصوص نشستوں کی استدعا نہیں کی گئی،کسی بھی فورم پر مخصوص نشستیں نہیں مانگیں، 12 جولائی کے فیصلے میں سنی اتحاد کونسل کو تحریک انصاف سے بدل دیا گیا، مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن پروگرام کے مطابق پولنگ سے قبل جمع ہوتی ہے، انتخابا ت کے بعد مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرانے کا حکم قانون کے برخلاف ہے، اکثریتی فیصلے میں آرٹیکل 10اے اور آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہوئی ۔
مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کی تحریری گزارشات جمع



















