اسلام آباد:(بیورورپورٹ)گنڈا پور،کنڈی خوشگوار موڈ میں ملاقات،گورنر کے سخت سوال،طنزیہ مذاق بھی کیا۔
10منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہوئی ،دونوں خوش گوار موڈ میں دکھائی دیئے،گورنر نے وزیر اعلیٰ سے سوال کیا پی ٹی آئی میں کیا ہو رہا ہے؟ شیر افضل مروت کو بھی نکال دیا مجھے مروت سے ہمدردی ہے،آپ کی حکومت نے اپنے ہی خلاف صوابی میں احتجاج نہیں کیا؟ وزیر اعلیٰ غیر معمولی طور پر مسکراتے رہے۔
ادھر ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا گورنر فارم 47 کی حکومت کا نمائندہ ہے،ملاقات کے دوران کسی قسم کی سیاسی گفتگو نہیں کی گئی،اپنے آپ کو خبروں میں رکھنے کےلئے گورنر ہاﺅس کی جانب سے من گھڑت باتیں پھیلائی جارہی ہیں،پی ٹی آئی کو عوام نے 3 مرتبہ منتخب کیا ، صوابی جلسے یا پارٹی امور پر قیاس آرائیاں مناسب نہیں۔
گنڈا پور،کنڈی ملاقات،گورنر کے سخت سوال،طنزیہ مذاق



















