پی ٹی آئی نے وفاق ،پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کی بجائے سنی اتحاد کونسل کو اپنا لیا

اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،خبر نگار)فیصلہ تبدیل،پی ٹی آئی نے وفاق ،پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کی بجائے سنی اتحاد کونسل کو” اپنا“ لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دےدی،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کےساتھ اتحاد سے ناخوش تھی،بعض اراکین کے تحفظات کے باعث فیصلہ کیا گیا،سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق ، پنجاب کی سطح پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز جلد الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کر دی،ادھر سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا پی ٹی آئی اب سنی اتحاد کونسل سے اتحادکرے گی، معاملات طے گئے،بانی پی ٹی آئی کےساتھ ڈٹ کر کھڑا ہوں۔