اسلام آباد(بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ سبکدوش،اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
وفاقی وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین پرمشتمل کابینہ 85 رکنی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
ادھر وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کا بھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، راجہ پرویز اشرف اگلے سپیکر کے حلف اٹھانے تک برقرار رہیں گے۔
وفاقی کابینہ سبکدوش،اسمبلی تحلیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا



















