اسلام آباد(بیورورپورٹ) اٹارنی جنرل نے موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کو ناممکن قراردےدیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے کہاموجودہ حالات مذاکرات کےلئے موزوں نہیں جوکچھ ایک ہفتے سے ہو رہا ہے ایسے میں پی ٹی آئی سے بات چیت مشکل ہے۔
حالات بہتر ہونے پر مذاکرات کےلئے سوچا جاسکتا ہے،موجودہ حکومت اپنی مقررہ مدت پوری کرے گی۔
اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کو ناممکن قراردےدیا



















