ڈی آئی خان : (لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی خان میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے اگلے انتخابات نہیں،اگلی نسل کاسوچناہوگا،پاکستان میں بڑے بڑے مافیازقانون کی بالادستی نہیں چاہتے،مافیاکہتاہے ہمیں این آراودےدو،مافیازکرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھارہے ہیں،کچھ اربوں روپے کی جائیدادمیں باہربیٹھے ہوئے ہیں،ماضی کے حکمرانوں نے ملکی نظام کومضبوط نہیں ہونے دیا،دنیامیں قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں بھی مہنگائی ہوئی،دنیامیں اشیاکی قیمتیں اتنی نہیں بڑھیں جتنی ایک سال میں بڑھی ہیں،آبادی بڑھتی رہی اوراناج کی پیداوارنہ ہوئی تومستقبل میں بھوک ہوگی،زرخیزملک ہونے کے باوجودگزشتہ سال 40لاکھ ٹن گندم درآمدکی،تیزی سے بڑھتی آبادی کوروکنے کیلئے اقدامات کرناہوں گے،50 سال بعدپاکستان میں ڈیم بن رہے ہیں،پاکستان میں زیتون کی کاشت کاانقلاب آرہاہے،پاکستان میں زیتون کی کاشت کیلئے بہت سے علاقے موزوں ہیں،زراعت میں جدیدٹیکنالوجی کااستعمال ضروری ہے،ہمیں زراعت پرتحقیق کرنے کی ضرورت ہے،حکومت بنیادی تعلیم وصحت کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے،بڑھتی آبادی کے پیش نظرہمیں اپنی پیداوارمیں اضافہ کرناہوگا،حکومت نے ملک میں مزید10ڈیم بنانے کامنصوبہ بنایاہے۔
#mafia is taking advantage of the corrupt system #Imran Khan #big mafias in Pakistan do not want rule of law #Kisan convention in DI Khan



















