گھر پر قاتلانہ حملے میں ہیٹی کے صدرہلاک‘خاتون اول زخمی

پورٹ آوپرنس: نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی میں صدر جوونل موائسز کے گھر پر حملہ کیا ، صدر کو ہلاک اور خاتون اول کو زخمی کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی بولنے والے نامعلوم بندوق برداروں نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے اندھادھند انداز میں 53 سالہ جویوئن مائیس کے سر میں گولی مار دی جس سے وہ جاں بحق اور اس کی اہلیہ کو شدید زخمی کردیا۔ابھی تک حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی کسی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ حملے کے وقت صدر کے سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور حملہ آور اتنی آسانی سے گھر میں کیسے داخل ہوئے۔نگراں وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم بندوق برداروں کے ایک گروپ نے صبح قریب ایک بجے صدر جوونل موائسز کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ، صدر کو ہلاک اور خاتون اول کو زخمی کردیا۔خود کو ریاست کا صدر قرار دیتے ہوئے ، نگراں وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے کہا کہ صدر کا قتل ایک غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ لوگوں کے جذبات کو قابو میں رکھیں پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سیکیورٹی کی صورتحال کو قابو میں کرلیا ہے۔


#Haiti President killed #Juvenal Moises #gunmen attacked the Haitian president #caretaker Prime Minister Claude Joseph