کے پی سے ایک دن میں 90 کلو سونا نکا ل کر80 فیصد افغانستان منتقل کیا جاتا رہا،اختیا ر ولی


نوشہرہ:(مشرق نیوز)وزیراعظم کے کوآرڈی نیٹر اختیار ولی نے کہاہے غیر قانونی کان کنی ،دہشتگردی میں مبینہ گٹھ جوڑ خیبر پختونخوا کے امن و امان کےلئے خطرہ ،ایک دن میں 90 کلو سونا نکا ل کر80 فیصد افغانستان منتقل کیا جاتا رہا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی نے کہاغیر قانونی کان کنی میں سرگرم نیٹ ورک کو سیاسی سرپرستی ،سرکاری اہلکاروں کی معاونت حاصل رہی،سابق صوبائی وزیر آفتاب عالم، شہریار آفریدی ،خرم ذیشان سمیت متعدد سیاسی شخصیات ملوث ہیں،نیٹ ورک میں مبینہ طور پر مسلح گروہوں ،دہشتگرد کمانڈروں کو بھی شامل کیا گیا،کان کنوں سے ماہانہ لاکھوں روپے وصول کیے جاتے رہے، حاصل آمدن صوبے کے عوام کو ملی نہ ہی قومی خزانے میں جمع ہوئی۔

کوآرڈی نیٹر وزیراعظم نے کہاخیبرپختونخوا کی متعدد سیاسی شخصیات نے کوہاٹ میں سرگرم مبینہ جرائم پیشہ گروہ کو تحفظ فراہم کیا،بدلے میںبھتہ وصول کیا جاتا تھا،گروہ کی سرپرستی کرنے والوں میں شہریار آفریدی، سینیٹر خرم ذیشان، گمبٹ کے تحصیل چیئرمین ساجد اقبال، پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امجد آفریدی، سابق تحصیل چیئرمین احسان، جمعیت علمائے اسلام کے سابق رہنما سیف ، سابق ضلعی امیدوار نسیم آفریدی ،سابق صوبائی اسمبلی کے امیدوار ایڈووکیٹ اعظم شامل ہیں۔

اختیار ولی نے کہاایک ہفتے کے اندر مشینری نہ ہٹانے پر ضبط یا تلف کی جا سکتی ہے، سرکاری افسروں ،پولیس اہلکاروں کے مبینہ کردار کی معلومات بھی جمع کر لیں، خصوصی ٹاسک فورس قائم کریں گے،سونے کی غیرقانونی کان کنی ،فغانستان سمگلنگ کرائم و ٹیرر گٹھ جوڑ کا نتیجہ ،سابق صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم سرغنہ وٹائیکون ہیں۔