عمران خان کی صحت پر خبریں حوصلہ افزا نہیں،سخت تشویش ہے، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے عمران خان کی صحت پر خبریں حوصلہ افزا نہیں،سخت تشویش ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاعدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے درخواست جلد سماعت کیلئے لگائی جائے تاکہ معاملہ حل ہو، بانی کی صحت پرکوئی کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے، سپریم کورٹ کے18اگست کے فیصلے پرعملدرآمد چاہتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہالانگ مارچ ختم ،صوبائی حکومت تک چلی گئی اب رہنماوں ،کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔



















