لاہور: (خبر نگار)محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی انتخابات دسمبر یا جنوری کی بجائے اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ بلدیات کو تجویز دی 15 دسمبر سے یکم جنوری تک پنجاب میں سموگ ،فوگ کے باعث بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کی جائے،محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ کو کابینہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول بھی کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، انتخابات کی تاریخ کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کو مقامی حکومتوں کے انتخابات دسمبر یا جنوری کی بجائے اپریل 2027 میں کرانے سے آگاہ کیا جائے گا۔
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2027 میں کرانے کی تجویز پر غور شروع



















