نیویارک،بیجنگ:(بیورورپورٹ) چین،روس نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی قرار داد کو ویٹو کردیا۔
بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد کو سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور کویت کی حمایت حاصل تھی،حق میں 11ووٹ پڑے،چین ،روس کی مخالفت ،پاکستان سمیت2اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
قبل ازیں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کی طرف سے کشیدگی کم کرنے و تنازعات کے حل کےلئے کیے جانےوالے اقدامات کو سراہتا ہے، موجودہ صورتحال میں سفارتکاری ، مذاکرات ہی مسائل کا واحد موثر حل ، پاکستان کی جانب سے ثالثی کےلئے کی جانےوالی کوششیں خطے میں استحکام کےلئے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں،عالمی برادری کشیدگی میں کمی کےلئے مشترکہ کردار ادا کرے ۔
ادھر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کےساتھ ملاقات میں پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو ،عالمی امن کےلئے کردار کو سراہتے ہوئے کہا اسلام آباد نے تہران ،واشنگٹن سے تعلق کو موثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا۔
علی پرویز ملک نے کہا پاکستان مذاکرات ،سفارتی روابط کے ذریعے امن و استحکام کے فروغ کےلئے پر عزم ہے، بروقت اقدامات کے ذریعے سپلائی کے تسلسل کو برقرار رکھا، دوست ممالک سعودی عرب، عمان، یو اے ای نے پٹرولیم سپلائیز کی فراہمی میں تعاون کیا۔
سلامتی کونسل،چین،روس نے آبنائے ہرمز کھلوانے کی قرار داد کوویٹو کردیا



















