جنگ سے تباہی ،شہری غیر محفوظ، اسرائیلی میئر پھوٹ پھوٹ کر روپڑا


تل ابیب: (مشرق نیوز)جنگ سے تباہی ، اسرائیلی میئر پھوٹ پھوٹ کر روپڑا۔

شمالی اسرائیلی شہرمارگالیوت کے میئر نے روتے ہوئے کہاہر چیز تباہ مگر کوئی بھی ملک اسرائیل کا ساتھ دینے کو تیار نہیں،اسرائیل نے سکیورٹی لبنان کے ہاتھ میں دیدی ،لڑرہے ہیں مگر ریاست ساتھ نہیں کھڑی۔

کیرت شمونہ کے میئر نے بھی نیتن یاہو حکومت پر شدید تنقیدکرتے ہوئے کہااسرائیل کا ایک شہر صفحہ ہستی سے مٹ چکا ،2تہائی شہریوں نے گھر چھوڑ دئیے،سڑکوں پر گڑھے پڑے،کوئی ٹھیک کرنےوالا نہیں ،شہریوں کو بالکل تحفظ فراہم نہیں کیا جا رہا۔

اسرائیل کے شمالی علاقوں میں مقامی کونسل سربراہوں نے کہا شہریوں کے تحفظ کیلئے اقدامات ناکافی ہیں۔