تہران،تل ابیب :(مشرق نیوز)حملوں کی 80 ویں لہر کاآغاز،ایران کی اسرائیل پر میزائلوں ،ڈرونز کی بارش ،تل ابیب میں متعدد عمارتیں ملیامٹ ،کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا،متعدد افراد زخمی ہوگئے،آئرن ڈوم ایرانی میزائل روکنے میں ناکام رہا۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہاصیہونی رجیم کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مقبوضہ علاقوں میں نشانہ بنایا،خیبرشکن، ایماد اور سجیل میزائل اور تباہ کن ڈرونز استعمال کئے گئے، تل ابیب میں اسرائیلی فوج کے کمرشل، لاجسٹک اور سپورٹ مراکز ہدف بنائے ،اسرائیل کےساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا،دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں اماراتی فوجی کنٹریکٹر جاں بحق ،درجن سے زائد بحرینی اور اماراتی اہلکار زخمی ہوگئے ،4 کی حالت نازک ہے،کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران کی اسرائیل پر میزائلوں ،ڈرونز کی بارش ،عمارتیں ملیامٹ،کئی افراد زخمی



















