سری لنکا کا بڑا اقدام،امریکہ کو اڈا دینے سے صاف انکار

کولمبو:(مشرق نیوز) سری لنکا کابڑا اقدام،امریکی جنگی طیاروں کو اڈا دینے سے صاف انکار کر دیا۔

صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا امریکہ نے مارچ کے آغاز میں 2جنگی طیارے مٹالا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرتعینات کرنے کی اجازت مانگی ،امریکی طیاروں پر اینٹی شپ میزائل نصب ،جبوتی کے اڈے سے سری لنکا لانے کا منصوبہ تھا،امریکی درخواست پر واضح طور پر انکار کر دیا۔

انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا ایران کےخلاف تنازع میں غیر جانبدار پالیسی پر قائم ،کسی بھی جانب جھکاو کے الزامات درست نہیں،پالیسی ہے اپنی سرزمین، فضائی حدود یا سمندری حدود کو کسی دوسرے ملک کےخلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔