واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کی جانب سے سالانہ تھریٹ رپورٹ جاری کردی گئی۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور طالبان کے تعلقات کشیدہ ہیں اور سرحد پار جھڑپوں اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پر تشویش کے باعث افغانستان میں کارروائیاں تیز کیں جو پاکستانی فوجی چوکیوں پر حملوں کا فوری جوابی ردعمل ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے طالبان کو پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔
طالبان پاکستان مخالف شدت پسندوں سے تعلق کریں: امریکی انٹیلی جنس



















