چاند نظر نہیں آیا،سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہوگی،پاکستان میں ہفتے کو متوقع


ریاض،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)چاند نظر نہیں آیا،سعودی عرب میں عید جمعہ کو ہوگی۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کےلئے مختلف شہروں کی آبزرویٹریوں میں اجلاس ہوئے تاہم مملکت میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی شہادت نہیں ملی۔

سپریم کورٹ نے مملکت بھرکی آبزرویٹریوں ،رویت ہلال کمیٹیوں سے موصول ہونے والی تمام رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد باضابطہ اعلان کیا رمضان کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 20 مارچ کو منائی جائےگی۔

دوسری جانب پاکستان میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات کومولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگا،صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس بھی شیڈول ہیں،دریں اثنا سپارکو،محکمہ موسمیات ،فلکیات ماہرین نے چاند نظر نہ آنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا چاند کی پیدائش ہوگئی مگر عمر کم ہونے کے باعث نظر نہیں آئے گا،عید بروز ہفتے کو ہونے کاامکان ہے۔