ایران نے کم از کم اجرت میں 60فیصد سے زائد اضافہ کردیا


تہران:(مشر ق نیوز) ایران نے کم از کم اجرت میں 60فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔

وزیر محنت نے کہا حکومت نے کم از کم اجرت میں 60 فیصد سے زائد اضافے کی منظوری دےدی ، آئندہ ایرانی سال کے آغاز سے ماہانہ کم از کم تنخواہ 103 ملین سے بڑھا کر 166 ملین ریال کر دی جائےگی ،بچوں کے الاﺅنس میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا جائےگا۔